ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  انسان کی خلائی زندگی کے مجوزہ پروگرام پر اسرو کا تجربہ

 انسان کی خلائی زندگی کے مجوزہ پروگرام پر اسرو کا تجربہ

Thu, 05 Jul 2018 23:13:25    S.O. News Service

حیدرآباد:05/جولائی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے دیسی ساختہ ٹکنالوجی کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے اس کے نسان کی خلائی زندگی human spaceflight programme کے مجوزہ پروگرام کے حصہ کے طور پر تیار کردہ اہم سسٹم crew escape systemکا ایک ا ور تجریہ کیا ہے۔خلائی ایجنسی نے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں ایمرجنسی پیڈ ابارٹ ٹسٹ emergency pad abort testمیں crew escape system کا تجربہ ہے۔یہ تجربہ تین منٹ سے زائد رہا جس میں خلانوردوں کو بچانے کیلئے اسپیس کیپسول کو چھوڑاگیا۔اسرو کی فوری طورپر ترجیح 800کروڑ روپئے والے چندریان دوم ہے جس کو اکتوبر میں چھوڑا جائے گا۔خلائی ایجنسی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کانپور میں لینڈنگ گیر اور لو سوپرسونک ٹسٹوں کے ساتھ ہوائی سرنگ کے ماڈل کو مکمل کرلیا ہے۔اگلے مرحلہ میں اسرو، Reusable Launch Vehicle Technology Demonstratorکے ورڑن کو تیار کرنے کامنصوبہ رکھتا ہے۔
 


Share: